آستانہ: روس کے صدر ولادیمیر پوتن شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کئی دو طرفہ میٹنگ کرنے کے لیے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے ہیں۔ کریملن نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
کریملن نے ویب سائٹ پر کہا کہ "روسی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے ہیں۔”
ایس سی او چوٹی کانفرنس 3 -4 جولائی کو آستانہ میں "کثیر جہتی بات چیت کو مضبوط بنانا – پائیدار امن اور ترقی کا ہدف‘‘ نعرے کے تحت ہوگی۔ سربراہی اجلاس کے شرکاء سے توقع ہے کہ وہ 24 مشترکہ دستاویزات کے ایک پیکج پر دستخط کرنے اور اچھے ہمسایہ اوراتحاد کے اصولوں کے تئیں ایس سی او کے شرکاء کے عزم کی تصدیق کرنے والے ایک حتمی اعلامیہ اور ایک بیان اپنائیں گے۔
یواین آئی