اتوار, نومبر ۱۰, ۲۰۲۴
9.4 C
Srinagar

نیویارک میں سیلون سے منی وین ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک، 9 زخمی

نیویارک،:  امریکی ریاست نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں منی وین کے سیلون سے ٹکرانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔سفوک کاؤنٹی میں ڈیئر پارک فائر ڈپارٹمنٹ کے چیف ڈومینک البانیز نے کہا کہ فائر فائٹر عملہ کی آمد پر سیلون کے اندر چار افراد مردہ پائے گئے۔

ڈومینک البانیز نے جمعہ کے روز بتایا کہ منی وین کے ڈرائیور سمیت نو افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img