اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اوم برلا کو مبارکباد دی

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اوم برلا کو مبارکباد دی

نئی دہلی،: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اوم برلا کو ایوان کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اسپیکر کے طور پر وہ ہر پارٹی کا احترام کریں گے اور غیر جانبداری سے سب کی بات سنیں گے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنی پہلی تقریر میں، مسٹر گاندھی نے مسٹربرلا کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ملک کے عوام نے اپوزیشن کو زبردست حمایت دی ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ (مسٹر برلا) عوام کے جذبات کا مکمل احترام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے پاس حکومت کو دئے گئے تمام اختیارات ہیں لیکن اپوزیشن بھی عوام کی آواز ہے اور عوام کی آواز پارلیمنٹ میں سنا جانا ضروری ہے۔ انہیں امید ہے کہ مسٹر برلا ایوان میں سب کو یکساں موقع فراہم کریں گے اور آئین کے تحفظ کے لیے ملک نے جس اپوزیشن کو حمایت دی ہے اس کا احترام کریں گے۔

کانگریس لیڈر نے کہا، "اپوزیشن کی آواز کتنی سنی جاتی ہے یہ اس ایوان میں اسپیکر کو طے کرنا ہے لیکن اس انتخاب نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے عوام آئین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور ہم اپوزیشن جماعتوں کو ملنے والی عوام کی حمایت کا پارلیمنٹ میں پوری طرح نمائندگی کریں گے اور ان کے آئینی حقوق کی حفاظت کے لئے لڑتے رہیں گے۔

سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے مسٹر برلا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’ملک کے لوگوں کی آواز کو انصاف فراہم کرنے کی ذمہ داری آپ کے پاس ہے۔ آپ کو ایوان چلانے کا پرانا تجربہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اس روایت پر قائم رہتے ہوئے 18ویں لوک سبھا میں بغیر کسی امتیاز کے ملک کے لوگوں کی آواز سنیں گے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.