نئی دہلی،: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج پھر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ باہر جو کچھ کہتے ہیں، اندر اس کے بالکل برعکس کام کرتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی پارلیمنٹ میں جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں۔ ان کے الفاظ کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔ وہ پارلیمنٹ کے اندر کچھ کہتے ہیں اور باہر کچھ اور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی باہر کہتے ہیں کہ وہ باہمی تعاون اور سب کی رضامندی سے کام کریں گے لیکن حقیقت میں وہ ایسا کرتے ہی نہیں ہیں۔
یو این آئی