جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

شاہ اور رجیجو نے ایمرجنسی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی جدوجہد کوخراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی:  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی قیادت میں اس وقت کی کانگریس حکومت کی طرف سے 50 سال قبل نافذ ایمرجنسی کو ملک کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی جدوجہد کو خراج عیقدت پیش کیا۔

مسٹر شاہ نے منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "ملک میں جمہوریت کو قتل کرنے اور اس پر بار بار حملہ کرنے کی کانگریس کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ 1975 میں آج کے ہی دن کانگریس کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔

انہوں نے کہا، ‘مغرور، آمرانہ کانگریس حکومت نے ایک خاندان کے اقتدار کی خوشی کے لیے 21 ماہ تک ملک میں تمام شہری حقوق کو معطل کر دیا تھا۔ اس دوران انہوں نے میڈیا پر سنسر شپ لگادی تھی، آئین میں تبدیلیاں کیں اور عدالت تک کے ہاتھ باندھ دئے۔ ایمرجنسی کے خلاف پارلیمنٹ سے سڑکوں تک احتجاج کرنے والے لاتعداد ستیہ گرہیوں، سماجی کارکنوں، کارکنوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کی جدوجہد کو سلام کرتا ہوں۔

مسٹررجیجو نے کہا، ’’آئیے یہ عزم کریں کہ ہم ہندوستانی اپنے آئین اور جمہوریت کی توہین نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا، ’’25 جون 1975 کی ایمرجنسی… ملک کی تاریخ کا ایک سیاہ باب! آج ہی کے دن 1975 میں کانگریس نے ایمرجنسی کا اعلان کرکے ملک کی جمہوریت اور ہندوستان کے آئینی اصولوں کو کچل دیا تھا۔ جمہوری تاریخ کا یہ سیاہ باب کانگریس اور اس کے لیڈروں کی ظالمانہ اور آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے۔ ملک کی جمہوریت پر کانگریس کا یہ حملہ ایک ایسا داغ ہے جسے آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی اور اسے کبھی مٹایا نہیں جا سکتا۔

جمہوریت کے خلاف گھناؤنی سازش رچنے والی کانگریس آج بھی انتشار پھیلا رہی ہے اور جمہوریت کے آئینی ڈھانچے پر حملہ کر رہی ہے۔ کانگریس کی اس ذہنیت سے ملک کا ہر شہری واقف ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img