نیوزڈیسک
بغداد،: ایران کے قریبی سمجھے جانے والے عراقی شیعہ ملیشیا عصائب اہل الحق کے رہنما قیس الخزالی نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ لبنان کے حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی حملے کی حمایت کرتا ہے، تو وہ عراق اور شمال مغربی خطے میں امریکی مفادات پر حملہ کرے گا۔
مسٹر الخزالی نے پیر کے روز ٹیلی ویژن پرکہا کہ "اگر امریکہ لبنان اور حزب اللہ پراپنی توسیعی کارروائیوں اور حملوں میں اس غاصب یونٹ (اسرائیل) کی حمایت جاری رکھتا ہے تو امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ وہ اس خطے اور عراق میں اپنے تمام مفادات کو حملے اور خطرے کی زد میں لا رہا ہے۔”
قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے تنازعے کے آغاز کے بعد سے، عراق میں اسلامی مزاحمت (جو کہ ایران کی حمایت یافتہ عراقی ملیشیا کی ایک امبریلا باڈی ہے) نے خطے میں اسرائیلی اور امریکی اہداف پر کئی حملے کیے ہیں۔
یواین آئی