اطلاعات کے مطابق جموں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
درمیانی شب ادھم پور کے اپر بالی علاقے کے جنگلی علاقے میں آگ نمودار ہوئی جس نے ایک وسیع العریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ فاریسٹ فائر کی وجہ سے چار رہائشی مکان بھی لپیٹ میں آئے۔
انہوں نے بتایا کہ اوم پرکاش ، کرتار ، چنچل کمار اور اشوک کمار نامی شہریوں کے مکان پوری طرح سے خاکستر ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ جموں صوبے میں گزشتہ ایک ماہ سے جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہو نے کی وجہ سے سرسبز سونے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔