ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج:پولیس

سری نگر: منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد ایک بدنامہ زمانہ خاتون منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
انہوں نے اس منشیات فروش کی شناخت مسکان بیگم زوجہ عرفان احمد شیخ ساکن دیوان باغ بارہمولہ کے طور پر کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل سری نگر میں بند رکھا گیا۔
بیان کے مطابق مذکورہ خاتون منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ قصبہ بارہمولہ میں منشیات کے کاروبار کے فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھی۔
انہوں نے کہا کہ کئی مقدمے درج ہونے کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلےچار مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 79 مقدمے درج کرکے 36 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 145 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img