سرکاری ذرائع کے مطابق اس سیٹ کے لئے 11 بجے تک 21.87 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لداخ لوک سبھا سیٹ کے لئے رائے دہندگان کی کل تعداد 1 لاکھ 84 ہزار 8 سو 5 ہیں جن میں سے 92 ہزار 6 سو 83 مرد جبکہ 92 ہزار 1 سو 22 خواتین ووٹر شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکام نے ہموار پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے 279 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔
بتادیں کہ اس سیٹ کے لئے بی جے پی کے تاشی گیالسون، کانگریس کے سیرنگ نمگیال اور آزاد امید وار حاجی حنیفہ جان میدان میں ہیں۔
سال 2014 اور سال 2019 میں بی جے پی نے اس سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔