منگل, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۴
17.4 C
Srinagar

اودھم پور میں ایک انڈسٹریل علاقے کے پاور گرڈ میں آگ

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں بٹل بلیان انڈسٹریل علاقے کو بجلی فراہم کرنے والے ایک پاور گرڈ میں جمعرات کی صبح اچانک آگ لگ گئی جس سے علاقے میں سرا سیمگی پھیل گئی۔
ایک پولیس عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ اودھم پور میں ایک انڈسٹریل علاقے کو بجلی فراہم کرنے والے ایک پاور گرڈ کے ٹرانسفارمر سے آگ نمو دار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے کوششیں جا رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس بھی جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور آگ کو بجھانے کی کوششوں میں جٹ گئے ہیں۔
ایک شہری نے بتایا کہ اگر اس آگ نے دوسرے ٹرانسفارمر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو یہ علاقہ ایک ڈیڑھ ماہ تک بجلی سے محروم ہوسکتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img