منگل, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۴
23.8 C
Srinagar

دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے

غزہ:فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جو امریکہ سے شروع ہوئے تھے، دوسرے ممالک تک پھیلتے جا رہے ہیں۔
7 اکتوبر سےغزہ پر جاری حملوں کے خلاف نیو یارک کی سٹی یونیورسٹی کے طلباء غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے یونیورسٹی کے گریجویٹ سینٹر میں داخل ہوئے ہیں ۔
طلباء نے لائبریری کی دیوار پر "ال اقصیٰ یونیورسٹی لائبریری” کا بینر لٹکا دیا۔ احتجاجی دھرنا دینے والے گروپ نے "آزاد فلسطین” کے نعرے لگائے۔ آس پاس کے لوگوں نے بھی طلباء کا ساتھ دیا۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء بھی غزہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ یونیورسٹی میں یکجہتی کیمپ لگانے والے گروپ نے اپنا مقصد حاصل کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے ۔
طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ اسرائیل میں اپنی سرمایہ کاری واپس لینے پر بات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔” اس کے علاوہ فلسطین اسٹڈیز سینٹر کے قیام کے لیے اسکول انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ بھی کی جائے گی۔
برطانیہ میں لندن سکول آف اکنامکس کے طلباء بھی اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے تاحال طلبہ کو کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اس کے بعد طلباء نے کیمپس میں فلسطین کے لیے ایک امدادی کیمپ قائم کیا۔
آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں کالج ڈبلن یونیورسٹی میں فلسطینی طلباء کی حمایت کرنے والے بھی مظاہرے منعقد کر رہے ہیں جس میں یونیورسٹی انتظامیہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
طلباء نے کیمپس میں لگائے گئے خیموں پر صہیونی حکمران بربریت ختم کرو اورفلسطین کا استحصال بند کرو کے جملے لکھے گئے ہیں ۔
اٹلی کے دارالحکومت روم کی سیپینزا یونیورسٹی کے طلباء نے بھی غزہ میں اسرائیل کے حملوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ریکٹریٹ کی عمارت کے قریب خیمے لگانے والے طلباء نے مارچ کا اہتمام کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنا تعاون ختم کرے۔
جرمنی میں فلسطینی حامیوں کے ایک گروپ نے برلن ٹیکنیکل یونیورسٹی کے کیمپس میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ بھی کیا۔
مظاہرے میں ’ہم سب فلسطینی ہیں‘ اور ’فلسطین کی آزادی‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔
سویڈن کی سٹاک ہوم یونیورسٹی کے طلباء بھی کیمپس میں احتجاج کر رہے ہیں اور اسرائیلی یونیورسٹیوں اور اداروں سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
طلباء نے دارالحکومت سٹاک ہوم کے ضلع فریسکاتیواگن میں کیمپس میں 20 خیمے لگائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "نسل کشی ختم کرو” اور "اسرائیل کا بائیکاٹ کرو”۔ سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی اس کارروائی کی حمایت کی۔
فلسطین کی حمایت میں 7 مئی کو سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف زیورخ میں شروع ہونے والا اور پولیس کی مداخلت کے بعد ختم ہونے والا احتجاج دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطین کے ساتھ پرامن یکجہتی کی بین الاقوامی تحریک میں شامل ہیں۔
ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کے طلباء، جو 2 ہفتوں سے غزہ کے حق میں مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں کا خیال ہے کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ اسرائیل سے متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ تعاون منقطع کرنے کا معاہدہ کر لیں گے۔
لیبیا میں طرابلس یونیورسٹی کے طلباء نے بھی غزہ کی حمایت میں مظاہرے کا اہتمام کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img