جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم واقعات

1515۔پرتگالیوں نے فارس کی خلیج پر جنگ کے تعلق اہم ہرمز پر قبضہ کیا۔
1616 – لاوندو معاہدے کے بعد فرانس کی خانہ جنگی ختم ۔
1660 – سویڈن، پولینڈ اور اسٹريا نے اولویا امن معاہدے پر دستخط کئے۔
1764۔بنگال کے نواب میر قاسم نے پٹنہ پر حملہ کیا۔
1765 – فلاڈیلفیا میں پہلا امریکی میڈیکل کالج کا افتتاح۔
1765۔لارڈ کلائیو دوسری بار کلکتہ پہنچے۔
1830 – دنیا میں بھاپ کے انجن سے چلنے والی پہلی باقاعدہ مسافر ٹرین چلنی شروع ہوئی۔
1837 – یونان میں ایتھنز یونیورسٹی قائم کی گئی۔
1845۔امریکہ میں پہلی بار سیاہ فام وکیل کو بار میں داخلہ ملا۔
1845 – چین کے کینٹن میں تھیٹر میں آگ لگنے سے 1600 افراد ہلاک۔
1896۔ قوم پرست لیڈر اور مجاہد آزادی وی کے کرشنن مینن کی کیرالہ کے کالی کٹ میں پیدائش۔
1913 – پہلی ہندوستانی فیچر فلم راجہ ہریش چندر ریلیز ہوئی۔
1919 – امریکہ میں پہلی مسافر پرواز نیویارک اور اٹلانٹک سٹی کے درمیان شروع ہوئی۔
1927۔ لاہور فساد کے لپیٹ میں آیا۔
1939 – نیتا جی سبھاش بوس نے فارورڈ بلاک قائم کیا۔
1945 – مشہور جرمن ماہر فزکس وارنر هازنبرگ کو گرفتار کیا گیا۔
1947۔ انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس کا قیام۔
1951 – مشہور سیاست داں اشوک گہلوت کی پیدائش۔
1961 – کمانڈر ایلن کوائف خلا میں جانے والے پہلے امریکی مسافر بنے۔
1962۔ مغربی بنگال میں دنگے بھڑکے۔
1965 – کمبوڈیا نے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے۔
1969 – ہندستان کے تیسرے صدر ذاکر حسین کا انتقال۔
1977۔ ’مسلم ستیہ شودھک منڈل‘ کے بانی حامد دلوئی کا انتقال۔
1989۔50 کلو واٹ کی صلاحیت والا ملک کا پہلا شمسی توانائی پلانٹ ہریانہ میں لگایا۔
1993 – اقوام متحدہ نے عالمی یوم پریس آزادی کا اعلان کیا۔
1997۔ شطرنج کے کھلاڑی گیری کاسپرووف نے سپر کمپیوٹر ڈیپ بلیو کے شطرنج کھیلنا شروع کیا۔
1998 – ‘یورو’ کو یورپی کرنسی کے طور پر قبول کرنے کا یورپی لیڈروں کا تاریخی فیصلہ۔
2002۔ یورپی کونسل کے 36 ممبر ممالک کے رہنماوں کی میٹنگ کے دوران 44 یورپی ملکوں نے سزائے موت پر مکمل پابندی کیلئے (جنگ کے دوران بھی) دستاویز پر دستخط کئے۔
2002۔ بنگلہ دیش کی میگھنا ندی میں بحری جہاز ایم وی صلاح الدین ۔2 کے ڈوبنے سے کم از کم 450 لوگ غرقاب۔
2003 – آسٹریلیا کے اسٹیو وا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز بنے۔
2005۔ چین نے اپنے سیاحوں کی تائیوان سفر پر سے پابندی ہٹائی۔یو این آئی۔
2006 – پاکستان اور ایران نے تین ممالک کی گیس پائپ لائن منصوبے سے ہندستان کو علیحدہ کرنے کے مقصد سے باہمی گیس پائپ لائن معاہدہ پر دستخط کئے۔
2008 – ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کو برطانیہ میں کوئلے کی کان کنی کرنے کا پہلا لائسنس موصول ہوا۔
2013 – چین میں ڈایناسور کی تقریبا 16 کروڑ سال پرانی فوسل ملے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img