سابق رکن اسمبلی اشفاق جبار کا سری نگر لوگ سبھا سیٹ کے لئے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کو حمایت کرنے کا اعلان

سابق رکن اسمبلی اشفاق جبار کا سری نگر لوگ سبھا سیٹ کے لئے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کو حمایت کرنے کا اعلان

سری نگر:جموں وکشمیر یونائیٹڈ مومنٹ کے چیئرمین اور سابق رکن اسمبلی شیخ اشفاق جبار نے سری نگر لوک سبھا کے لئے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے.انہوں نے کہا کہ ہمیں جموں وکشمیر کو در پیش چلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ساتھ لڑنے کی ضرورت ہے۔
موصوف چیئرمین نے یہ اعلان پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے پارٹی کے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے کہ ہم سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے امید وار اشرف میر کو حمایت کریں گے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں خود بھی امید وار تھا لیکن جب ہمیں لگا کہ اس طرح ووٹ تقسیم ہوگا اور ایک ایسا امید وار کامیاب ہوگا جو جموں و کشمیر کے لوگوں کے توقعات پر پورا نہیں اترے گا تو ہم نے اپنی پارٹی کو حمایت دینے کا فیصلہ لیا’۔
اشفاق جبار نے کہا کہ ہم موصوف امید وار کو بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا: ‘جن طاقتوں نے 70 برسوں سے ہمارے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا، ہمارے سامنے جو چلینجز ہیں، ان کو حل کرنے کے لئے ہمیں مشترکہ طور پر دلی کے ساتھ رابطہ کرنا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہمارے نوجوان بند ہیں، بجلی بحران ہے، بے روزگاری ہے، ہمیں اپنی شناخت، ریاستی درجہ بحال کرنا ہے، اس لئے وسیع تر مفادات کے پیش نظر ہم اپنی پارٹی کو سپورٹ کریں گے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.