شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد،: عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقائی اور وفاقی حکام کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔کردستان ریجنل گورنمنٹ (KRG) کے ترجمان پیشوا حوارمنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں کھیتوں میں کام کرنے والے چار یمنی شہری جاں بحق ہوگئے اور بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "تخریب کاروں” کی طرف سے "دہشت گردانہ کارروائی” قرار دیا۔

حملے کا ہدف خور مور گیس فیلڈ تھا جو سلیمانی صوبے میں واقع ہے اور اسے متحدہ عرب امارات کی توانائی کمپنی دعنا گیس چلاتی ہے۔ حوارمنی نے حملے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں شدید خلل کی اطلاع دی ہے اور عراقی وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.