جمہوری نظام پر ےقین۔۔۔۔

جمہوری نظام پر ےقین۔۔۔۔

بھارت ایک ایسا جمہوری ملک ماناجاتا ہے جس کی جمہوریت کے چرچے پوری دنیا میں ہو رہے ہیں ۔اس ملک میں کروڑوں لوگ مختلف مذاہب سے وابستہ ہونے کے باوجود اس ملک کے سپاہی ہیں اور اپنی اپنی بساط کے مطابق ہر ایک اپنے ملک کی سالمیت،تعمیر و ترقی خوشحالی اور خود مختاری کے لئے کمر بستہ نظر آرہا ہے۔لوگ جمہوری نظام پر ےقین رکھ کر جمہوری عمل کے ذریعے اپنے اپنے اُمیدواروں کو اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کرتے ہیں۔ اس طرح دہائیوں سے ملک کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لئے یہ جمہوری سلسلہ جاری ہے۔پہلے ایام میںسیاستدان لوگوں کی فلاع و بہبود ا، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے عوام سے ووٹ مانگتے تھے اور اپنے اپنے کام کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جاتے تھے۔آج ملک میں کچھ بدلی بدلی سی تصویر دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

اب سیاستدان لوگوں میں پھوٹ ڈال کر کبھی مذہبی بنیادوں پر اپنا الو سیدھا کرتے ہیں اور کبھی اپنی کمزوریوں کو چھپا کر لوگوں کو آپس میں لڑواتے ہیں۔جو کہ ہر حال میں تشویش ناک اور ملک کی بہتری اور صحت مندی کے لئے ٹھیک نہیں۔دانشور طبقے کا ماننا ہے کہ ملک میں ہو رہے لوک سبھا انتخابات پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں اور ہر ایک سیاستدان کے بیان کویہ سوچ کرگہرائی سے سنتے رہتے ہیں کہ کب کسی سیاستدان کی زبان سے کسی قسم کا ایسا بیان سامنے آئے تاکہ انہیں مخالفت کرنے کا موقع مل جائے اور اس طرح یہ لوگ اس ترقی کی اور بڑھ رہے جمہوری ملک کے عوام میں پھوٹ ڈالنے اور اس ملک کی شبیہ تباہ کرنے میں تن من سے لگ جاتے ہیں ۔اس ملک میں مختلف زبانوں ،تہذیب اور تمدن کے باوجود لوگوں کے دل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ملک کی سالمیت پر آنچ کوئی بھی ملک کا شہری ہرگز برداشت نہیں کر سکتا ہے۔یہاں کے لوگ گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے ہیں ۔ان تمام باتوں کا خیال ملک کے اُن سیاستدانوں کو رکھنا چاہئے جو مختلف پارٹیوں سے وابستہ ہیں اور انتخابی عمل میں براہ راست حصہ لے رہے ہیں ۔مذہبی منافرت کو کسی بھی صورت میں ہوا نہیں دینا چاہئے جو ملک دشمنوں کے لئے ہتھیار بن سکے۔انتخابات لڑنے والے تمام سیاستدانوں کو ان باتوں کا خیال رکھنا چاہئے کیونکہ انتخابات کا سیزن زیادہ سے زیادہ ایک مہینہ رہے گا، اُس کے بعد ان تمام لوگوں کو ملا جُل کر ملک کے عوام کی خدمت کرنی پڑے گی اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.