بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

نئی دہلی:معروف کمپنی بلیو اسٹار لمیٹڈ نے آج مختلف اپلی کیشنز کے لیے 60 لیٹر سے لے کر 600 لیٹر تک کی صلاحیت کے ساتھ توانائی کی بچت اور ماحول دوست ڈیپ فریزر کی ایک جامع نئی رینج کے آغاز کا اعلان کیا کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بی تیاگ راجن نے سال2024 کے لیے ڈیپ فریزر کی نئی رینج کا آغاز کرتے ہوئے نے کہا کہ نئی مصنوعات زیادہ ذخیرہ کرنے، ٹھنڈک کی صلاحیت میں اضافہ اور بہتر ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو بااثر برودت او رکولنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ گرمی منتقل کرنے کو یقینی بناتی ہیں۔ مزید برآں، وہ انتہائی پاور فل ہیں اور 47 ڈگری درجہ حرارت میں بھی کام کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ اس کی کچھ دیگر خصوصیات میں اسمارٹ آئی اور ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ مربع ڈیزائن سمیت خوبصورت کنٹرول پینلز کی ایک وسیع رینج، کواڈرا کول ٹیکنالوجی جو چاروں طرف یکساں اور بہترین کولنگ کو یقینی بناتی ہے اور 160وی سے 270وی تک وسیع آپریٹنگ وولٹیج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ کرنے کی وسیع صلاحیتوں کے ساتھ کمپنی ڈیری اور آئس کریم،فریزڈ خوراک، ریستوراں، اسٹورکی سہولت، مہمان نوازی اور سپر مارکیٹوں سے لے کر دیگر استعمال کے ساتھ وسیع صارفین کے طبقے کو پورا کرنے کے لیے پوزیشن میں ہے۔ ان کی ابتدائی قیمت 16,000 روپے ہے۔شری تیاگ راجن نے کہا کہ میک ان انڈیا کے تحت پوری ڈیپ فریزر رینج اب واڈا میں بلیو اسٹار کی جدید مینوفیکچرنگ یونٹوں میں تیار کی گئی ہے، جو کہ ‘میک ان انڈیا، میک فار دی گلوب’ پہل کے تئیں کمپنی کی وابستگی کو مزید ظاہر کرتی ہے۔ دو سال قبل واڈا کے اس نئے پلانٹ کو 300 سے 600 لیٹر تک ڈیپ فریزر بنانے کے لیے کام کیا گیا تھا اور موجودہ مالی سال میں 60 لیٹر سے شروع ہونے والی پوری رینج کی تیاری کے لیے اضافی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

یہ سہولت جدید ترین خودکار ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس نے ڈیپ فریزر کے لیے بی آئی ایس سرٹیفیکیشن بھی حاصل کیا ہے۔ نئے پلانٹ میں 3 لاکھ ڈیپ فریزر اور 1 لاکھ واٹر کولرز کی پیداواری صلاحیت موجود ہے۔ واڈا کے علاوہ احمد آباد پلانٹ میں ڈیپ فریزر تیار کیے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ بلیواسٹار کے ایک وسیع رینج پرائیویٹ کمپنیوں او رہوٹلوں میں استعمال کی جاتی ہے۔یہ اس کی معتبریت اور پائیداری کا جاگتاثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.