سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور بحال، درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور بحال، درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت
سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔بتادیں کہ اس شاہراہ کو حالیہ بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں کئی مقامات پر پسیاں آنے کے پیش نظر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد سری نگر – لیہہ شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل بحال کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر پہلے سونہ مرگ میں درماندہ گاڑیوں کو لیہہ جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ایک ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد سری نگر – لیہہ شاہراہ پر در ماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی’۔
انہوں نے کہا کہ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بارشوں کے بیچ ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.