شوپیاں میں خاتون منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس

شوپیاں میں خاتون منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے شوپیاں کے اسٹیڈیم کالونی بٹہ پورہ سے تعلق رکھنے والی ماہ جبین بانو زوجہ فاروق احمد نجار کی دو منزلہ رہائشی مکان کی صورت میں قریب 25 لاکھ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ رہائشی مکان شاملات زیر سروے نمبر 952/1 پر 6.5 مرلہ اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ایف آئی آر زیر نمبر 21 /2024 درج ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران اس جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.