سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریکسیو آپریشن جاری

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریکسیو آپریشن جاری

سری نگر: سری نگر کے گنڈ بل علاقے میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے تین افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔
بتادیں کہ گنڈبل علاقے میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بیٹوں سمیت 6 افراد کی موقت واقع ہوئی جبکہ تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردی نے بدھ کی صبح جائے واردات پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن رات کو بھی جاری تھا اور پھر آج صبح اس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک سرچ ٹیموں نے کچھ بھی نہیں پایا۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن بدھ کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کو منگل کی رات دیر گئے تاریکی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف ، پولیس اور ماہر غوط خوروں کی مدد سے یہ ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں پیش آنے والے اس واقعے سے پوری وادی میں ماتم کا ماحول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.