سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ: پندرہ سال سے تشنہ تکمیل پل حادثے کی وجہ بنا :مقامی لوگ

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ: پندرہ سال سے تشنہ تکمیل پل حادثے کی وجہ بنا :مقامی لوگ
سری نگر:سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں پیش آئے سانحہ کے بعد مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ محکمہ کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں انسانی جانی ضائع ہوئیں ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پندربہ برس قبل علاقے میں فٹ برج پر کام شروع کیا گیا جو آج تک مکمل نہ ہو سکا۔
انہوں نے بتایا کہ پل کی تعمیر کا کام جلدازجلد مکمل کرنے کی خاطر اعلیٰ حکام کے پا س بھی گئے لیکن لوگوں کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہوئی۔
یواین آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل میں منگل کی صبح پیش آئے سانحہ کے بعد علاقے میں ہر سو ماتم کی لہر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متعددکمسن طلبا اور مقامی شہری کشتی الٹنے کی وجہ سے ڈوب گئے ہیں جن کی تلاشی جاری ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گنڈ تل میں فٹ برج کی تعمیر کی خاطر سابقہ حکومت نے 15سال قبل تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا گیا لیکن آج تک پل کا کام مکمل ہی نہیں ہو پایا۔
انہوں نے کہاکہ پل کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑا گیا ہے جس وجہ سے مقامی لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے ہی شیو پورہ اور بٹوارہ جانا پڑتا ہے جبکہ آرمی اسکول میں زیر تعلیم بچے بھی کشتیوں کے ذریعے ہی سونہ وار جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کو جلد ازجلد فٹ برج کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی لیکن لوگوں کی آوا ز صدا بہ صحرا ثابت ہوئی۔
مقامی شہری نذیر احمد نے بتایا :’غریبوں کی کوئی نہیں سنتا ، گزشتہ پندرہ برسوں سے فٹ برج کا کام مکمل نہیں ہو پایا ، جب الیکشن قریب آتے ہیں تو لوگوں سے دعوئے اور وعدئے کئے جاتے ہیں لیکن لوگوں کی اس دیریانہ مانگ کو پورا کرنے میں ہمیشہ لیت ولعل کا مظاہرہ کیا گیا۔ ‘
انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ پل کی تعمیر کا کام پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.