اس سال ملک میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی: آئی ایم ڈی

اس سال ملک میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی: آئی ایم ڈی

نئی دہلی: اس سال شمال مغربی، مشرقی اور شمال مشرق کے حصوں کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر حصوں میں جون-ستمبر کے دوران جنوب مغربی مانسون کے دوران معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو موسم کی پیشن گوئی میں یہ اطلاع دی۔
آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مغربی، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں معمول سے کم بارش ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر ایم روی چندرن، سکریٹری، ارتھ سائنسز کی وزارت نے آج کہاکہ "اس سال ملک کے بیشتر حصوں میں یکم جون سے 30 ستمبر کے درمیان جنوب مغربی مانسون کے تحت پورے ملک میں معمول سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ اس سال ملک میں طویل مدتی اوسط بارشیں 106 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ شمال مغربی، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں بارش معمول سے کم ہو سکتی ہے۔”
مسٹر روی چندرن نے کہا کہ 106 فیصد بارش اوپر کے عام زمرے میں آتی ہے اور اگر طویل مدت کے اوسط کے 105 فیصد سے 110 فیصد کے درمیان بارش ہوتی ہے تو اسے معمول سے اوپر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موسمی بارشوں کی طویل مدتی اوسط 87 سینٹی میٹر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اچھی مانسون سے متعلق حالات اگست ستمبر تک فعال رہنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.