مصر نے اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی

مصر نے اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی

قاہرہ: اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد مصر نے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں اور علاقائی کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھانے والی پالیسیوں سے دور رہیں۔

مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر خارجہ سامع شوکری نے اتوار کے روز ایران اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان غیر معمولی فوجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مسٹر شوکری نے اپنے ایرانی اور اسرائیلی ہم منصبوں کو بتایا کہ مصر موجودہ بحران کو کم کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون میں اپنی کوششیں تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ ایک سنگین رخ اختیار کر رہا ہے اور غزہ پٹی میں جاری تنازعہ سمیت پورے خطے میں کئی بڑھتے ہوئے واقعات کے ساتھ میل کھارہا ہے۔

دریں اثنا، مسٹر شوکری اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔

فون پر بات چیت کے دوران، مسٹر شوکری نے بحران سے نمٹنے اور اسے قابو سے باہر ہونے سے روکنے کے لیے ایرانی اور اسرائیلی فریقوں کے ساتھ گہرے رابطے کے بارے میں مسٹر بلنکن کو آگاہ کیا۔

یکم اپریل کو شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے مہلک حملے کے جواب میں ایران اور اس کے اتحادیوں نے ہفتے کی رات دیر گئے اسرائیل پر مربوط ڈرون اور میزائل حملے شروع کر دیے۔ اسرائیلی حملے میں دو کمانڈروں سمیت سات ایرانی مارے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.