بارہمولہ میں 8 مفرور افراد اشتہاری مجرم قرار:پولیس

بارہمولہ میں 8 مفرور افراد اشتہاری مجرم قرار:پولیس

سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 8 مفرور افراد، جو اس وقت پاکستان زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقیم ہیں، کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس کی طرف سے دائر ایک دراخوست پر ایڈیشنل سیشن جج بارہمولہ کی ایک عدالت نے پولیس اسٹیشن پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر میں 8 مفرور افراد کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔
بیان میں مذکورہ اشتہاری مجرموں کی شناخت ہلال احمد گنائی ولد اسداللہ گنائی، مدثر شفیع گیلانی ولد محمد شفیع گیلانی، محمد مقبول پنڈت ولد محمد رمضان پنڈت ساکنان کھور شیر آباد پٹن، حبیب اللہ شیخ ولد عبدالعزیز شیخ ساکن گوم احمد پورہ پٹن، شبیر احمد نجار ولد مرحوم حبیب اللہ نجار ساکن پرہ محلہ پٹن،محمد اشرف ڈار ولد عبد الخالق ڈار ساکن وتون پٹن، غلام نبی نجار ولد مرحوم غلام رسول نجار ساکن نجار محلہ پٹن اور فیاض احمد میر ولد مرحوم حبیب اللہ ساکن مین محلہ پٹن کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ کچھ وقت پہلے عدالت کی طرف سے مذکورہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے 25 پولیس ایکٹ کے تحت سرچ وارنٹ حاصل کئے گئے تھے لیکن ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھا اور نہ ہی ان کو گرفتار کیا جا سکا تھا کیونکہ یہ سب اس وقت پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مقیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب جج پٹن کی عدالت سے ان آٹھ افراد کے خلاف سی آر پی سی کے سیکشن 8 کے تحت اعلامیہ احکامات حاصل کئے گئے جن کو عدالت کے ہدایات پر ان کی رہائش گاہوں اور دیگر عوامی مقامات پر چسپاں کیا گیا کہ وہ ایک مہینے کے اندر اندر اپنے آپ کو عدالت کے سامنے پیش کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایسا کرنے میں نا کام ہونے پر سی آر پی سی کے سیکشن 88 کے تحت ان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.