کولگام میں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی انکاؤنٹر کی خبریں بے بنیاد:پولیس

کولگام میں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی انکاؤنٹر کی خبریں بے بنیاد:پولیس

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی انکائونٹر شروع ہونے کی خبروں کو بے بیناد قرار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے افواہ بازوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی کی جائے گی۔

کولگام پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ایک غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ لکڑی پورہ میں انکائونٹر شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

پولیس نے لوگوں سے کہا کہ ایسے افواہوں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے کہا کہ افواہ بازوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.