جموں وکشمیر کے سرکاری میڈیکل کالجوں اور ڈینٹل کالجوں میں کام کے دنوں اور اوقات کار میں اضافہ

جموں وکشمیر کے سرکاری میڈیکل کالجوں اور ڈینٹل کالجوں میں کام کے دنوں اور اوقات کار میں اضافہ
سری نگر: مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ صحت و طبی تعلیم نے جموں وکشمیر کے تمام سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں کام کے دنوں اور اوقات کار میں اضافہ کیا ہے۔متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق جموں وکشمیر کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور ڈینٹل کالجوں میں ہفتے کے بغیر باقی دنوں کے دوران اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔
حکمنامے میں کہا گیا: ‘مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں ہفتے کے بغیر باقوں دنوں کے دوران رپورٹنگ وقت صبح 9 بجے ہوگا جبکہ چھٹی کا وقت شام 5 بجے ہوگا اور اس دوران ڈیڑھ بجے سے دو بجے تک لنچ بریک ہوگی’۔
مذکورہ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز اوقات کار کار صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.