جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ٹوکیو: جاپان کے شمال مشرقی صوبے فوکوشیما میں جمعرات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 16 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز 37.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 141.9 ڈگری مشرقی طول البلد اور زمین کی سطح سے 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے وسطی ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
جے ایم اے نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.