گاندربل میں تیندوے کے حملے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

گاندربل میں تیندوے کے حملے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

سری نگر:جموں وکشمیر کے گاندربل ضلع کے فتح پورہ علاقے میں بدھ کے روز تیندوے نے وائلڈ محکمہ کے تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا۔
اطلاعات کے مطابق گاندربل کے فتح پورہ علاقے میں بدھ کے روز رہائشی بستی میں اچانک تیندوا نمودار ہوا جس وجہ سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں مطلع کیا چنانچہ وائلڈ لائف محکمہ کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور تیندوے کو قابو کرنے کی کوشش کے دوران تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
حکام کے مطابق انتھک کوشش کے بعد تیندوے پر قابو پایا گیا اور بعد ازاں اسے وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا گیا۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کی جانب سے رہائشی علاقوں میں نمودار ہونے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.