منگل, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۴
23.8 C
Srinagar

پونچھ میں چچا نے اراضی تنازعے پر بھتیجے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ایک سرحدی گائوں میں چچا نے اراضی تنازعے پر مبینہ طور پر اپنے ہی بھتیجے کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے دار دولین علاقے میں دوران شب جوگندر سنگھ نامی ایک سابق فوجی نے کسی اراضی تنازعے پر اپنے ہی 32 سالہ بھتیجے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
مہلوک کی شناخت 32 سالہ گگن دیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوگندر سنگھ ولیج ڈیفنس گارڈ کا ایک ممبر بھی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی صبح جائے واردات پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس جرم کے لئے استعمال کئے جانے والے ہتھیار کو بھی ضبط کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img