بدھ, دسمبر ۳, ۲۰۲۵
6.1 C
Srinagar

بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں 23 سالہ نوجوان کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک نوجوان کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ چاڈورہ کے وانگواس علاقے میں ہفتے کی علی الصبح ایک نوجوان کو گھر کے نزدیک ہی گھر والوں نے مردہ پایا اور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
متوفی کی شناخت شبیر احمد جہرہ ولد محمد یوسف جہرہ ساکن گوگجہ پتھری گانواس چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img