انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی محکمے کی گاڑیاں اور نفری جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خاکستر شدہ مکانوں میں دو یک منزلہ مکان جبکہ ایک دو منزلہ مکان شامل ہے۔
موصوف عہدیدار نے بتایا کہ آگ سے ان مکانوں کے چھت، فرنیچر ودیگر سامان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ کے دوران تین گیس سلنڈروں کے دھماکے بھی ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
متاثرین کی شناخت محمد کاشف پیر، طارق احمد پیر اور نصیر احمد پیر کے طور پر ہوئی ہے۔
آگ لگنے کی وجہ رسوئی گیس سلینڈر میں لیک بتایا جاتا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔





