لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس آر سی سی بزنس کانکلیو 2024 سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس آر سی سی بزنس کانکلیو 2024 سے خطاب کیا

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننت گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز ایس آر سی سی بزنس کانکلیو 2024 سے خطاب کیا اور اس موقع پر انہوں نے کامرس، مینجمنٹ اینڈ اکنامکس ایجوکیشن کالج کے ہونہار طلبا کے ساتھ بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر آج ایک متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج ایس آر سی سی بزنس کانکلیو 2024 سے خطاب کیا اور کامرس، مینجمنٹ اینڈ اکنامکس ایجوکیشن کالج کے ہونہار طلبا کے ساتھ بات چیت کی’۔
ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر کی مشترکہ کامیابیوں اور یونین ٹریٹری کے مستقبل کے وژن کو شیئر کیا’۔
منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر آج ایک متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں خاموش تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم نے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے لئے جامع اور تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اہم اقتصادی شعبوں کی تبدیلی کا آغاز کیا ہے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.