انہوں نے کہا کہ ہوشیار پولیس اہلکاروں نے دونوں افراد کو موقع پر ہی دھر لیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران مصیب بشیر لون ولد بشیر احمد لون ساکن واڈورہ پائین کی تحویل سے ویزولم0.5 کی دو سو گولیاں اور ٹوپولن 100 کی 90 گولیاں بر آمد کی گئیں جبکہ عمر بشیر زرگر ولد بشیر احمد زرگر ساکن بہرام پورہ رفیع آباد کی تحویل سے سپام پلین پلس کے 24 کیسول اور کلونازفام کی 269 گولیاں بر آمد کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن ڈنگی وچھی منتقل کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈنگی وچھی میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔





