منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

دنیا اور ہند ۔پاک تعلقات ۔۔۔۔

دنیا کے کئی ممالک اس وقت جنگ کی بھٹی میں جل رہے ہیں ۔روس اور یوکرین کی جنگ نے عالمی وبا کووڈ ۔19کے بعد سپلائی چین منقطع کرکے پوری کو اقتصادی طور پر ناکہ بندی کردی ۔ابھی یہ جنگ ہی تھی ،جسکی وجہ سے جہاں یوکرین اور روس دونوں ممالک کے لاکھوں لوگ بری طرح سے متاثر ہوئے اور انسانی جانوں کا بڑے پیمانے پر اتلاف ہوا ،وہیں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چھڑنے کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران پیدا ہوگیا ۔یہ جنگ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد شروع ہوگئی تھی ۔اس جنگ کی وجہ سے کروڑوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں ،ہزاروں اموات ہوچکی ہیں ۔ان جنگوں کے بیچ امریکہ ۔ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات ،پھر ایران اور پاکستان کے درمیان بھی تعلقات میں کٹھاس پیدا ہوگئی ۔جہاں اس وقت پوری دنیا خاص طور پر مغرب اور وسطی ایشیا جنگ وجدل کی آگ میں جل رہا ہے ،ایسے میں مشرق کا رول اہم بنتا ہے ۔مشرق میں ہندوستان اور پاکستان خاص طور پر ہندوستان امن واستحکام اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے اہم اور قابل تعریف وکلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ۔اس وقت ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کشیدہ تو نہیں ہے ،البتہ ٹھنڈے بستے میں ضرور ہے ۔اس کی بنیادی وجہ پاکستان کے اندرونی غیر یقینی سیاسی واقتصادی حالات ہیں ۔کیوں کہ پاکستان میں کب موسم کی طرح سرکار بدلے گی ،یہ وہاں کے حکمران بھی نہیں جانتے ہیں ۔ایسے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید نہیں رکھی جاسکتی ہے ۔
وزیر اعظم ہند نریندرا مودی نے ایک مرتبہ ایک بہترین پیغام دیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے یہ خواہش سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے دی ہے۔ منگل (5 مارچ2024) کی صبح، پی ایم مودی نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا، ’شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد۔‘پی ایم مودی نے اس سے زیادہ کچھ اور اپنے پیغام میں نہیں لکھا ہے۔محض مبارکباد دینے پر ہی اکتفا کیا ، پی ایم مودی نے ناہی رشتے بحال کرنے یا پھر تعلقات میں نئی شروعات کے حوالے سے کوئی امید یا توقع کا اظہار نہیں کیا۔پی ایم مودی کا یہ مبارکبادی پیغام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک روز قبل پیر (4 مارچ 2024) کو شہباز شریف نے پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ وہ سال2022 کے بعد دوسری بار ملک کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کی کمان اس وقت سنبھالی جب ان کا ملک معاشی بحران سے بری طرح نبرد آزما ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف ملک کے24ویں وزیر اعظم ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کی کمان اس وقت سنبھالی جب ان کے سب سے بڑی حریفجماعت پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں بند ہیں۔ پاکستان کی پارلیمنٹ کی تحلیل سے قبل، شہباز شریف اپریل 2022 سے اگست 2023 تک مخلوط حکومت کے وزیر اعظم رہے۔ وہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مشترکہ امیدوار تھے جنہوں نے 336 رکنی ایوان میں201 ووٹ حاصل کیے جو کہ قائد ایوان بننے کے لیے مطلوبہ ووٹوں کی تعداد سے32 زیادہ ہیں۔پاکستان کو بھارت کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اپنا مثبت رول ادا کر نا ہوگا ۔بھارت کے خدشات اور تحفظات کو دور کرنے کی پہل کرنی ہوگی ۔تب جاکر نہ صرف یہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ دنیا میں قیام امن کے حوالے سے بھی بہترین رول ادا کرسکتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img