نیوزڈیسک
سری نگربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی امور کی کمیٹی نے ہفتہ کو پی ایم او میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو ادھمپور اور جموں کی پارلیمانی نشست کے لیے موجودہ ایم پی جوگل کشور کے نام کا اعلان کیا ۔
بی جے پی کے ایک رہنما نے نیوز ایجنسی ۔ کشمیر نیوز آبزرور (کے این اور) کو بتایا، ’جوگل کشور اورڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بار بار ان کی حمایت کی بنیاد پر عام انتخابات کے لئے امیدوار نامزد کیا۔ان کاکہناتھا کہ جہاں تک سری نگر پارلیمانی نشست کا تعلق ہے، وقف بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر درخشاں اندرابی پارلیمانی انتخابات میں اپنا آغاز کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں، حالانکہ فہرست میں دیگر امیدواروں کے ساتھ ساتھ الطاف ٹھاکر اور عارف راجہ بھی شامل ہیں۔
شمالی کشمیر اور جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹوں کے بارے میں فیصلہ زیر التوا ہے اور مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لیے سنجیدگی سے غور و خوض جاری ہے۔ادھر بھاجپا کی خاتون راہنما ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کا حتمی فیصلہ مرکزی پارلیمانی امور کی کمیٹی ہی لے گی ۔





