اتوار, ستمبر ۱۴, ۲۰۲۵
21.3 C
Srinagar

کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے سے سری نگر – جموں قومی شاہراہ بند

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر موسلا دھار بارشوں سے کئی مقامات پر چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
متعلقہ حکام نے لوگوں سے موسم بہتر ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں سے موسم بہتر ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی قومی شاہراہ کو صاف کرنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوفری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کے باعث ٹریفک مسلسل بند ہے جبکہ سنتھن – کشتواڑ روڈ، بانڈی پورہ – گریز اور کپواڑہ – ٹنگڈار روڈ پر بھی ٹریفک ہنوز معطل ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img