جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

قزاقستان کے ہوائی اڈے پر آگ لگنے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی

آستانہ: قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کو آگ لگنے کی وجہ سے 18 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ہوائی اڈے کی پریس سروس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 50 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد تقریباً ایک چوتھائی گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کے شدید دھوئیں کے باعث ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر موجود مسافروں کو محفوظ مقامات پر نکال لیا گیا۔
وزارت ایمرجنسی کے مطابق ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 2 کے سرور روم میں 10 سے 15 مربع میٹر بجلی کی تاروں میں آگ لگ گئی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img