پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد بر آمد

جموں: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن کے دوران جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف نے جمعرات کی صبح کٹھوعہ میں منیاری پوسٹ علاقے میں زیرو لائن کے نزدیک ایک آئی ای ڈی بر آمد کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئی ای ڈی ایک تلاشی آپریشن کے دوران بر آمد کی گئی جس کو صبح کے وقت پاکستانی ڈورن کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد لانچ کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے ڈرون کو گرانے کے لئے گولیاں بھی چلائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img