وزارت نے کہا کہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، لیکن ایمبولینس اور بچاؤ عملہ کی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ سکتیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے پناہ گزین اسکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔نور شمس کیمپ میں بجلی اور پانی کی لائنوں کو تباہ کردیا جبکہ صیہونی بلڈوزرز نے تلکریم سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں اکھاڑ دیں۔
دریں اثنا، فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی گولہ باری سے کم از کم پانچ فلسطینیوں کی موت ہوگئی ۔





