بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

امریکہ نے کیوبا کو چین کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا مشورہ دیا

واشنگٹن: امریکہ نے کیوبا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تعاون نہ کرے اور اس کا ماننا ہے کہ اس کی سفارتی کوششوں نے جزیرے پر اپنی فوجی طاقت کو برقرار رکھنے کی چین کی کوششوں کو سست کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے کانگریس کو یہ اطلاع دی ہے۔
ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایرک جیکبسٹین نے اپنے بیان میں کہا، "ہم نے کیوبا کو متعدد سطحوں پر مشورہ دیا ہے کہ مشکل سرگرمیوں پرچین کے ساتھ تعاون کرنا اس کے مفاد میں نہیں ہے۔” "ہمارا اندازہ ہے کہ اس موضوع پر ہماری سفارتی رسائی نے کیوبا اور دنیا بھر میں اپنی فوجی طاقت کو پیش کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی چین کی کوششوں کو سست کر دیا ہے۔”
امریکہ نے 1960 کی دہائی میں کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیے اور جزیرے کے ملک پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں۔ سابق صدر براک اوباما نے کیوبا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے لیکن ان کے جانشین ڈونالڈ ٹرمپ نے اس پالیسی کو تبدیل کردیا اور ہوانا پر 243 اضافی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں، سفری قوانین کو سخت کردیا اور جزیرے کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست میں واپس شامل کر دیا۔
موجودہ صدر جو بائیڈن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ کیوبا کے بارے میں مسٹر اوباما کی پالیسیوں کو بحال کریں گے لیکن اس کے بجائے انہوں نے ملک کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img