تائی پے: تائیوان میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کا عمل ہفتہ کی صبح 8 بجے شروع ہوا اور ووٹرز شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
تائیوان کی انتخابی امور کی ایجنسی کے مطابق، ہر اہل ووٹر صدارتی انتخاب کے لیے ایک ووٹ ڈالے گا، جب کہ دو ووٹ قانون سازی کے انتخاب کے لیے ڈالے جائیں گے، ایک ووٹ ووٹر کے انتخابی ضلع کی نمائندگی کرنے والے امیدوار کے لیے اور دوسرا سیاسی جماعت کے لیے۔
جزیرے کی مقننہ کی 113 نشستیں ہیں جن میں 73 براہ راست منتخب علاقائی نشستیں بھی شامل ہیں۔ انتخابی امور کی ایجنسی کے مطابق ووٹنگ کے نتائج کا اعلان ہفتے کی رات دیر گئے متوقع ہے۔
یواین آئی





