انقرہ:اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی سے نکالے گئے 85 زخمی اور بیمار افراد اور ان کے رفیقوں کو فوجی طیاروں کے ذریعے دارالحکومت انقرہ لایا گیا۔
وزیر صحت فخر الدین قوجا کا کہنا ہے کہ غزہ سے 85 مریضوں اور زخمیوں اور 106 رفقا کو فوجی طیارے کے ذریعے انقرہ لایا گیا ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جائے گا، قوجا نے اپنی پوسٹ میں کہا: "ہم اپنی قوم کے نام پر اس انسانی ذمہ داری کو پورا کر رہے ہیں۔ صحت کا نظام تباہ ہونے والے غزہ کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔”
یو این آئی





