آسٹریلیا نے ہندوستان کو 259 رنز کا ہدف دیا

آسٹریلیا نے ہندوستان کو 259 رنز کا ہدف دیا

ممبئی: اوپنرز لیچفیلڈ اور ایلیسا پیری کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں پر 258 رنز بنائے اور ہندوستان کو جیت کے لیے 259 رنز کا ہدف دیا۔
سریانکا پاٹل نے ہفتہ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا کے لیے ڈیبیو کیا۔ شریانکا نے اس سے قبل ٹی 20 میں بھی ڈیبیو کیا تھا۔ شریانکا اپنے پہلے ون ڈے ڈیبیو میچ میں ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہی تھیں جبکہ دیپتی شرما ایک بار پھر خود کو ثابت کرنے میں کامیاب رہیں۔ انہوں نے پانچ وکٹ لے کر آسٹریلیا کو بڑے اسکور تک پہنچنے سے روک دیا۔
آسٹریلیا ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرنے کے لیے لِچ فیلڈ کے ساتھ الیسا ہیلی بیٹنگ کرنے آئیں۔ ایلیسا ہیلی نے سست آغاز کیا اور 24 گیندوں میں 13 رنز بنا کر پوجا کا شکار بن گئیں۔ اس کے بعد لیچ فیلڈ اور ایلیسا پیری نے ٹیم کو 117 تک پہنچا یا۔ ایلیسا پیری اپنے پورے فارم میں نظر آرہی تھی۔ ایلیسا نے 47 گیندوں پر 50 رنز بنائے جبکہ لِچ فیلڈ نے 98 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم جب ان دو بلے بازوں کی وجہ سےمضبوط اسکور کی طرف بڑھ رہی تھی، تب ہندوستانی کپتان نے دیپتی شرما کو بالنگ کے لیے بلایا، جنہوں نے اپنے کپتان کے بھروسے پر پوری طرح اترتے ہوئے وکٹ حاصل کئے۔
ٹیسٹ میچ میں اپنی گیند بازی سے توجہ حاصل کرنے والی دیپتی شرما نے 10 اوورز میں 38 رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے ایلیسا پیری، بیتھ مونی، تاہیلا میک گرا، سدرلینڈ، جارجیا کے وکٹ لئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے آخری اوورز میں ایلانا کنگ نے 17 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 28 اور کم گارتھ نے 10 گیندوں میں 11 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 258 کے اسکور تک پہنچایا۔ ایلانا کنگ اور کم گیرتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
ہندوستانی ٹیم کی جانب سے دیپتی شرما نے 10 اوورز میں 38 رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔ شریانک پاٹل، اسنیہ رانا اور پوجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.