پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

بی ایس ایف انڈیا کا یوم تاسیس: منوج سنہا کی اہلکاروں کو مبارک باد

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) انڈیا کو ان کے یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا: ‘ہندوستان کی پہلی لائن آف ڈیفنس اور ہمارے سرحدوں کی نگہبان کے طور پر بی ایس ایف اپنے نصب العین ‘زندگی تک خدمت’ کی رہنمائی میں پوری لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کر رہی ہے’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس؛ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘بی ایس ایف انڈیا کے اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارک باد دیتا ہوں، ہندوستان کی پہلی لائن آف ڈیفنس اور ہمارے سرحدوں کی نگہبان کے طور پر بی ایس ایف اپنے نصب العین ‘زندگی تک خدمت’ کی رہنمائی میں پوری لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کر رہی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘میں ان کی مثالی ہمت اور مادر وطن کے تئیں بے لوث خدمت کے جذبے کو سلام کرتا ہوں’۔بتادیں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو یکم دسمبر 1965 کو معرض وجود میں لایا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img