جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

اتراکھنڈ: ٹنل میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے کی کوششیں تیز ،24 گھنٹے میں اچھی خبر مل سکتی ہے

اتراکھنڈ، 28 نومبر : 12 نومبر سے اتراکھنڈ کے سلکیارا-ڈنڈال گاؤں ٹنل میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور اب ورٹیکل اور ہاریزینٹل ڈریلنگ کی جا رہی ہے ماہرین کے مطابق اب تک اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آئندہ 24 گھنٹے میں اچھی خبر مل سکتی ہے سرنگ کے اوپر سے 40 میٹر تک ورٹیکل ڈرلنگ کی جاچکی ہے اب 46 ​​میٹر مزید کیا جانا باقی ہے کارکنوں تک پہنچنے کے لیے 86 میٹر کی ورٹیکل ڈرلنگ کرنا پڑے گی۔
دوسری طرف، ریٹ مائنرس کو ہاری زینٹل ڈرلنگ میں بھی کامیابی ملی ہے۔ پیر کی شام سے تقریباً 3 میٹر مینوئل ڈرلنگ کی جا چکی ہے۔ ٹنل ریسکیو مائیکرو ٹنلنگ ماہر کرس کوپر نے کہا، ‘گزشتہ رات ریسکیو کا کام بہت اچھا رہا۔ اب تک ریسکیو کے نتائج بہت مثبت ہیں۔
وزیراعلیٰ دھامی نے کہا کہ منگل کی صبح تک 52 میٹر تک کھدائی ہو چکی ہے۔ اب پھنسے ہوئے کارکنوں سے 7 سے 8 میٹر کا فاصلہ رہ گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img