ایلیٹ مینز نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سچن اور ساگر نے اپنے میچ جیتے

ایلیٹ مینز نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سچن اور ساگر نے اپنے میچ جیتے

شیلانگ: دولت مشترکہ کھیل 2022 کے سلور میڈلسٹ ساگر (92 پلس کلوگرام) کیٹگری اور 2021 کے عالمی یوتھ گولڈ میڈلسٹ سچن (57 کلوگرام) زمرے میں پیر کو 7ویں ایلیٹ مینزنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے دن اپنے اپنے مقابلے میں جیت درج کی۔
آج یہاں ایس ایس سی بی کے لیے کھیلتے ہوئے سچن نے پہلے راؤنڈ سے ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاقتور مکے سے پنجاب کے وشال کمار کو 5-0 سے شکست دے دی۔ اب منگل کو راؤنڈ 16 کے میچ میں ان کا مقابلہ راجستھان کے روشن سینی سے ہوگا۔
آر ایس پی بی (ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ) کی نمائندگی کرنے والے ساگر کو پہلے راؤنڈ میں ریفری کی طرف سے مقابلے کے فیصلے کو روک کر اتراکھنڈ کے شبھم سنگھ کو ہرانے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔ راؤنڈ 16 کے مقابلے میں منگل کو ساگر کا مقابلہ ایس ایس سی بی کے ستیش کمار سے ہوگا۔
ایس ایس سی بی کے موجودہ عالمی یوتھ چیمپئن ونشج (63.5 لوگرام) نے بھی آل انڈیا پولیس (آے آئی پی) کے آشیش کے خلاف بہترین تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے حریف پر 5-0 سے فتح درج کی۔ ونشنج کا مقابلہ منگل کو راؤنڈ-16 کے میچ میں اتر پردیش کے رتندیپ شرما سے ہوگا۔
تین بار کے قومی چیمپئن وریندر سنگھ (60 کلوگرام) کیٹگری بھی مہاراشٹر کے وشال نوپے پر 5-0 کے متفقہ فیصلے سے جیت کے ساتھ 16وین راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ راؤنڈ 16 کے مقابلے میں ورندر کا مقابلہ منگل کو راجستھان کے لوکیش کھچی سے ہوگا۔
اس چیمپئن شپ میں 13 ویٹ کیٹیگریز میں کل 350 سے زائد باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.