آسٹریلیا فن لینڈ کو شکست دے کر ڈیوس کپ کے فائنل میں پہنچا

آسٹریلیا فن لینڈ کو شکست دے کر ڈیوس کپ کے فائنل میں پہنچا
میڈرڈ: الیکس ڈی مینور اور الیکسی پوپیرن نے اسپین کے ملاگا میں سنگلز میچ میں فن لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے سال ڈیوس کپ کے فائنل میں پہنچایا۔
جمعہ کو یہاں پہلے سیمی فائنل میں، الیکسی پوپائرن نے اوٹو ورٹانین کو 7-6 (5)، 6-2 سے شکست دی، اس سے قبل ڈی مینور نے ایمل روسوووری کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔
ڈی مینور نے میچ کے بعد کہا کہ "یہ کپ ہمارے لیے اولین ترجیح ہے، ہم فخر اور جذبے کے ساتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔”
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا نے آخری بار 2003 میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
اتوار کو ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ سربیا اور اٹلی کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.