سری نگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو معاونین گرفتار، اسلحہ وگولہ بارود بر آمد:پولیس

سری نگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو معاونین گرفتار، اسلحہ وگولہ بارود بر آمد:پولیس

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز سری نگر کے مضافات میں قومی شاہراہ پر لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز سری نگر پولیس کو قومی شاہراہ پر مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حمل کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔
انہوں نے کہا: ‘اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سری نگر پولیس، کیو آر ٹی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے قومی شاہراہ پر این آر کالونی میں شام لال پٹرول پمپ کے نزدیک ناکہ لگا دیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ناکہ چیکنگ کے دوران پارم پورہ سے ٹینگہ پورہ کی طرف جا رہی ایک سفید سنٹرو گاڑی زیر نمبر JK09A – 2788 نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کو جائے موقع پر دھر لیا گیا’۔
بیان میں کہا گیا: ‘اس دوران ممتاز احمد لون ولد غلام قادر لون ساکن ترہگام کپوارہ اور جہانگیر احمد لون ولد غلام محی الدین لون ساکن ترہگام کپورہ نامی دو ہشت گرد معاونین کو گرفتار کیا گیا اور ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
بیان کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں 2 پستول، 4 میگزین، 2 فلر میگزین اور 8 گرینیڈ شامل ہیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.