پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے راجوری کے کالاکوٹ باجی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو مشتبہ ملی ٹینٹ کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شرع ہوا۔
ٓٓآخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی