پیر زادہ محمد حنیف قادری : صوفی شاعر وروحانی شخصیت

پیر زادہ محمد حنیف قادری : صوفی شاعر وروحانی شخصیت

شوکت ساحل

کشمیر کا ضلع بانڈی پورہ علم و ادب اور آب کے لیے شہرت رکھتا ہے اور صوفی شاعر وروحانی شخصیت پیر زادہ محمد حنیف قادری نے اپنی محنت،لگن اور روحانی تعلیم وتربیت سے یہ ثابت کر دیا کہ بانڈی پورہ کی سرزمین ابھی بھی کافی زَرخیز ہے۔ضلع ہیڈ کواٹر بانڈی پورہ سے ڈیڑھ کلو میٹر کی مسافت پر واقع کونن بابا گنڈ گاﺅں سے تعلق رکھنے والے پیر زادہ محمد حنیف صوفی قادری سلسلے کے ایک چشم وچراغ ہیں ۔محمد پیرزادہ محمد حنیف نے میٹرک تک مروجہ تعلیم اپنے ہی آبائی گاﺅں میں حاصل کی اور کافی عرصہ تک حکمت سے وابستہ رہے ۔

پیر زادہ محمد حنیف نے متعدد شاعری مجموعے قلمبند کئے ہیں ،جن میں ”عار ف ُالمعارف “ قابل ذکر ہے ۔پیر زادہ محمد حنیف قادری کی شاعری میں جہاں صوفیانہ جھلک دیکھنے کو ملتی ہے ،وہیںاس میں روحانی عظمت کاآبشار بھی بہتا ہے ۔ایشین میل ملٹی میڈیا کے ہفتہ وار پروگرام ”بزم عرفان‘ ‘ میں وادی معروف براڈ کاسٹر عبد الا حد فرہاد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیر زادہ محمد حنیف نے کہا کہ12برس کی عمر میں ہی انہوں نے روحانی تعلیم وتربیت حاصل کرنے کے لئے رہبرکا انتخاب کیا ۔

پیر زادہ محمد حنیف کہتے ہیں کہ اُنکے والد ”جرمن وار“ کے دوران ملازمت کے سلسلے میں سات برس تک ملک سے باہر رہے جس دوران وہ بغداد شریف میں ایک برس تک تعینات رہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایران بھی انہوں نے سفر کیا ۔اس دوران ان کے والد نے متعدد اولیائے کرام کے مزاروں پر حاضری دی ،جس دوران وہ روحانی علم وتربیت سے سرفراز ہوئے ۔

پیر زادہ محمد حنیف کہتے ہیں کہ دسویں جماعت میں زیر تعلیم رہنے کے دوران ہی اُ نکے والد صاحب نے اُن پر ایک ایسی ذمہ داری کا بوجھ ڈال دیا ،جو اُن کے لئے ڈھونا کافی مشکل تھا ۔تاہم والد صاحب کے روحانی تعلیمی مشن کو آگے بڑھا نے کا نہ چاہتے ہوئے بھی انہوں نے فیصلہ لیا ۔ ان کا کہناتھا ’جلالی کیفیت میں ساڑھے سات برس تک وہ دنیا سے الگ تھلگ ہوکر رہ گئے ،جس دوران نہ تو وہ اپنے والدین کو پہنچا ن پاتے تھے اور ناہی بھائی ۔بہن کا رشتہ یاد رہا ‘۔

پیر زادہ محمد حنیف نے کہا کہ وہ صوفی سلسلے کے قادری سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں ،کیوں کہ ان کے آبا واجداد میں شیخ شفیع قادری ہیں ،حضرت سید اسماعیل چشتی ؒ کے ساتھ ہی مدفون ہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ دونوں کا آپس میں رشتہ داری تھی ،جس کا حوالہ تاریخ میں موجود ہے ۔پیر زادہ محمد حنیف کہتے ہیں کہ شیخ شفیع قادری کے چھوٹے فرزند سید منور صاحب قادری بانڈی پورہ آئے ہیںاور یہاں انہوں نے مستقل سکونت اختیار کی۔ان ہی روحانی شخصیت کی وجہ سے کونن بابا گنڈ کا نامنسوب ہوا ہے ۔

پیر زادہ محمد حنیف کی صوفیانہ اور نعتیہ شاعری کا اندازہ اس شعر سے” پیر چُھس گُومت دربلا ۔۔۔۔المدد یا شاہ اولیائ“سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.