انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘گذشتہ روز سے جاری بارشوں کے پیش نظر ضلع میں آج ہائر سکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے تاہم اگر امتحانات ہوں گے تو ان کو مقررہ تاریخ کے مطابق منعقد کیا جائے گا’۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔